Wednesday, October 6, 2010
فتاوى
تازہ ترین سوالات و جوابات
Displaying Question's 1 - 7 of 92 [Total 14 Pages]
سوال:اگر میں کسی لڑکی سے نکاح کی نیت سے تین دفعہ کہ دوں کہ “ اللہ کو گواہ بناتے ہوے میں تچھے اپنے نکاح میں قبول کرتا ہوں“ اور وہ لڑکی بھی اسی طرح تین دفعہ کہ دے تو کیا یہ نکاح ہو جائے گا؟جواب:ایسی صورت میں نکاح جائز نہیں نکاح کے لیے مندرجہ زیل شرائط ضروری ہیں لڑکی کے ولی کی رضامندی - دو عادل گواہ - حق مہر -784
سوال:قضا کا کیا مطلب ہے اور کیا نماز کی قضا ہوتی ہے؟ اسکا جواب قرآن اور صحیح احادیث سے دیں؟جواب:قضا کا مطلب ہے کسی چیزکو مقررہ وقت کے بعد ادا کرنا ہے محدود مدت کے لیے نماز کی قضا ہوتی ہے جیسے فجر کی نماز لیٹ ہو جائے تو فورا ادا کرنا لیکن اگر یہ نماز چھوٹنے کا عمل مہینوں یا سالوں میںچلا جائے تو پھر قضا نہیں بلکہ اسکی توبہٰ ہوتی ہے538
سوال:میرا سوال یہ ہے کیا نماز پڑھتے ہوئے آپ کو لگے کہ کوئی آپ کی جوتی اٹھا کر لے جا رہا ہے تو کیا نماز توڑ دینی چاہیے اور اسے روکنا چاہیے؟جواب:نماز پورے خشوع خضوع سے ادا کرنی چاہیے اور توجہ جوتی کی بجائے اللہ تعالی کی طرف مبزول ہونی چاہیے۔570
سوال:میں جس آفس میں کام کرتا ہوں اس میں نماز کا اہتمام کیا جا تا ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ نماز کے وقت جو بھی موجود ہوتا ہے وہ امامت کروانا شروع کر دیتا ہے چاہے اسکی داڑھی ہے یہ نہیں چاہے اسے دین کے بارے میں صحیح علم ہو یا نہ ہو۔ کیا امامت کروانے کے لیے کوئی شرط نہیں یا ہر کوئی امامت کروا سکتاہے؟جواب:اگر چہ بہتر بات تو یہی ہے کہ وہ نماز پڑھائے جس کو قرآن زیادہ یاد ہے اور جو سنت کا علم رکھنے والا ہولیکن اگر قرآن اور سنت کا علم رکھنے والا لیٹ ہو جائے تو ایسی صورت میں پھر دوسرا میسر بندے کو نماز ادا کروانی چاہیے۔571
سوال:میں نے سنا ہے کہ ہر وہ چیز جو مردوں سے مشہابت کرتی ہے وہ عورتیں اتروا سکتی ہیں کیا یہ صحیح ہے جیسا کہ چہرے کے غیر ضروری بال جن سے مردوں کی مشہابت ہو۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میر بھنویں بہت گھنی ہیں کیا ان کو ہلکہ کروانا جائزہے اور خاض طور پر میری بھنویں پیشانی پر ملی ہوئی ہیں کیا میں ان کو ٹھیک کروا سکتی ہوں؟جواب:یہ بات درست ہے کہ مردوں سے مشہابت والے بال اتروائے جا سکتے ہیں لیکن بھنوو میں مردوں کی مشہابت والی کوئی بات موجود نہیں۔ خوبصورتی کے لیے چہرے کے بال نوچنے سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس لیے اسکام سے پرہیز ہی کرنی چاہیے۔553
سوال:اگر لڑکی کی ماں لڑکی کی شادی پر راضی نہ ہو لیکن باقی خاندان والے راضی ہو تو کیا شادی ہو سکتی ہے؟جواب:نکاح کے لیے لڑکی کے ولی کی ضرورت ہوتی ہے اگر لڑکی کا ولی راضی ہے اور ماں نہیں مانتی تو قرآن و سنہ کے مطابق یہ نکاح ہو سکتا ہے۔565
سوال:میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کا لڑکا ہو تو اسکا عقیقہ کرنا سات دن کے اندر ضروری ہے یا بعد میں بھی ہو سکتا ہے کیونکہ میں پاکستان جا کر کرنا چاہتا ہوں اور میری بیوی بھی پاکستان میں ہے؟جواب:اگر عقیقہ سات دن میں نہ ہوسکے تو بعد میں اسکی قضا دینی واجب ہے جب بھی اللہ توفیق دے بیٹے کے طرف سے 2 اور بیٹی کی طرف سے 1 بکرا ضرور دیں۔564
Subscribe to:
Comments (Atom)






